مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ میں 5اسرائیلی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ کلہاڑیوں اور چاقوؤں سے مسلح دو افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں لوگوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں 5
افراد ہلاک اورچار زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرکے دونوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔ پولیس فائرنگ سے مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حالیہ مہینوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں اس قسم کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد کشیدگی ہے۔